رات گئے عوام پرپٹرول بم گرا دیا گیا، پٹرول 8 روپے 3 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 8 روپے 14 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی کی ستائی عوام پررات گئےوفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کےبعد پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب انتہائی خاموشی سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 3پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس سلسلے میں رات گئےوزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں8روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 6روپے27 پیسے اضافے سے 116 روپے53 پیسے ہوگئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں5 روپے 72پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت114روپے7پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم کی مد میں زیادہ دباؤخود برداشت کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close