آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننے کی تیاری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے پر ورکنگ شروع ، وزیر اعظم کے خطاب کا مقصد عوام کو ذہنی طور پر تیار کرنا تھا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی طرف سےقوم سے کیے جانے والے خطاب میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا ذکر عوام کو ذہنی طور پر تیار کرنے کے لیے کیا گیا جس کے بعدحکومت نے قرض کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات ماننے کی تیاری کرلی ہے ،اس حوالےسے وزارت پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے اور اس مقصد کے لیےوزارت خزانہ کو قیمتوں میں اضافہ کیلئے ورکنگ کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اوگرانےیکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 53 پیسے اضافے کی سمری بھیجی تھی ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی ،لائٹ ڈیزل 5 روپے 72 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی لیکن شدید عوامی رد عمل کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے یہ سمری مسترد کر دی اور پھر بڑے ریلیف پیکج کے نام پر ایک قومی خطاب کیا اور عوام کو اشارہ دیا کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں، وزیر اعظم کے اس اعلان کے بعد ا ب ذرائع کاکہناہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں6 روپے فی لٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close