عوام کے لیے ایک اچھی خبر، یوٹیلیٹی سٹورز نے پریمیئم گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی) عوامی دباؤ اور احتجاج کام کر گیا، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے پریمیئم گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان مین بتایا گیا ہے کہ پریمیئم گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن کینسل کر دیا گیاہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ پریمیئم گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں پر مینوفیکچررز کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کے بعد نظرثانی کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق عوام کی سہولت کے لیےسبسڈائزڈ گھی اور دیگر سبسڈائزڈ اشیاء کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے، ترجماننے کہا کہ عوام کو بہترین اشیاء ارزاں نرخوں پر مہیا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close