وزیر آباد (پی این آئی) رویتِ ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مذہبی تنظیم اور حکومت کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدر آمد ہوگا، مظاہرین جی ٹی روڈ کو خالی کر دیں گے، انہوں نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ میں آپ کےپشت پر کھڑا ہوں اور رہوں گا، آپ نے متحد اور منظم رہنا ہے، معاہدے میں خیانت کی گئی تو بھرپور قوت سے میدان میں آئیں گے۔
وزیر آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہاکہ جہاں قیادت کہے گی وہاں منتقل ہونا ہے، سراج الحق اور فضل الرحمٰن نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت، تحریک کےنام کے ساتھ کالعدم کا لفظ ختم ہوجائےگا ،کالعدم کا لفظ ہٹنےمیں ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے، ہم نےمراحل طے کر رکھے ہیں۔مفتی منیب کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نےآپ کو بہت بڑی فتح سے نوازا ہے،
انہوں نے پولیس اور مذہبی جماعت کے شہداء کے بلند درجات کی دعا کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں