اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی حکومت اور تحریک کے درمیان معاملے طے پا گئے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومتی وفد اور تحریک کی قیادت کے درمیان رات گئے مذاکرات ہوئے، حکومتی وفد میں شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور علی محمد خان شامل تھے جبکہ مذاکرات میں تحریک کے سربراہ سعد رضوی بھی شریک تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت اور تحریک کے درمیان معاملے طے پا گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پہلے تحریک کے لوگ جی ٹی روڈ پر کئی روز سے جاری دھرنا ختم کریں گے، جس کے جواب میں گرفتار کارکنوں کی رہائی قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، علی محمد خان اور مفتی منیب الرحمان کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس میں حکومتی وفد اور مفتی منیب الرحمان مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں