عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ وزیراعلیٰ منتخب

اسلام آباد (پی این آئی )عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی میں بلا مقابلہ نئے قائد ایوان منتخب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکرسرداربابر موسیٰ خیل کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔عبدالقدوس بزنجو کو39 ووٹ ملے۔عبدالقدوس بزنجوآج وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close