راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے پاکستان مخالف سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے، ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے افغان حکومت سے پاکستان مخالف سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے سرحد پار کرکے دہشتگردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش پر شدید احتجاج بھی کیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کی سرحد پار کرکے پاکستان میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی۔پاک افغان بارڈر پردہشتگردوں نے سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کی سرحد پار کرنے کی غیرقانونی کوشش ناکام بنا دی۔جس پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے۔
سرحد پار کرنے کی کوشش 26 اور 27 اکتوبر کی درمیانی شب کی گئی۔دہشتگردوں نے ضلع کرم میں سرحد پار کرنے کی کوشش کی۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں پاک فوج کے 24 سالہ لانس نائیک اسد علی کا تعلق کرم اور اور21 سالہ سپاہی آصف کا تعلق لکی مروت سے تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں