حالات قابو سے باہر، پورے پنجاب میں رینجرز تعینات کر دی گئی، کیا ہونیوالاہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کو 60 روز کے لیے پورے پنجاب میں تعینات کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پنجاب حکومت جہاں چاہے رینجرز کو استعمال کرسکتی ہے۔

یہ برداشت نہیں ہوسکتا کہ مظاہروں کی وجہ سے بیمار ہسپتال اور بچے سکول نہ جاسکیں۔ کالعدم تنظیم نے اپنی کمٹمنٹ پوری نہیں کی ہے۔ وزیراعظم نے دو دفعہ بلاکر ہدایت کی ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے ) کو سوشل میڈیا کے حوالے سے ہدایات کی جائیں کہ جھوٹی خبروں پر ایکشن لیا جائے۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر سیدھافائر کیا گیا۔ پولیس کے خلاف آٹو میٹک ہتھیار استعمال کیے گیے، اسی وجہ سے رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان مظاہرین کو آگے کرکے حکومت چلی جائے گی تو حکومت کہیں نہیں جارہی۔

مولانا فضل الرحمان صاحب حکومت کہیں نہیں جارہی۔شیخ رشید نے خبردار کیا کہ مظاہرین کے خلاف انٹرنیشنل کیسز بن سکتے ہیں پھر یہ معاملات ہمارے کنٹرول میں نہیں رہیں گے۔ مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہیے۔ میں کبھی اس کالعدم تنطیم کا حصہ نہیں رہا،کالعدم تنظیم کے لوگ واپس مسجد رحمت اللعالمین چلے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close