اسلام آباد (پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق یہ ملاقات آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کے لئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان جاری مشاورت کے عمل کا حصہ تھی۔
مشاورت کے اس عمل کے دوران وزیراعظم کو وزارت دفاع سے افسران کی فہرست بھی موصول ہوئی اور وزیراعظم نے تمام نامزد افسروں کے انٹرویو کیے۔وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات کے آج کے فائنل راؤنڈ میں معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔ طویل مشاورتی عمل کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا نام ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے منظور کیا گیا ہے۔نئے ڈی جی آئی ایس آئی 20 نومبر 2021 سے منصب سنبھالیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں