لیفٹیننٹ جنرل (ر)بلال اکبر تبدیل؟ ممکنہ نئے پاکستانی سفیر سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا میں پاکستانی سفیر خرم راٹھور سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم عمران خان کے وفد کی معاونت کریں گے جو اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافرکی شائع خبر کے مطابق خرم راٹھور اب سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ خرم راٹھور نے اوٹاوا میں دو مہینے پہلے چارج لیا تھا ۔وزیر اعظم کے وفد کی معاونت کے لئے گزشتہ ہفتے سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز روزنامہ جنگ کے ہی عمر چیمہ نے یہ خبر دی تھی کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)بلال اکبر کو چیئرمین نیب لگانے پر غور کیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close