آخرکارگھٹنے ٹیکنے پر مجبور، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال مستعفی

کوئٹہ(پی این آئی) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔وزیراعلی نے اپنا استعفی گورنر بلوچستان کو بھجوادیا ہے۔وزیراعلی بلوچستان کے خلاف ان کی اپنی پارٹی کے اراکین نے ہی تحریک عدم پیش کی تھی اور ان پر استعفے کے دباؤ تھا۔تحریک عدم اعتماد پر کل (سوموار کو) ووٹنگ ہونا تھی۔جام کمال کے استعفے کے حوالے سے دو روز قبل بھی افواہیں سامنے آئیں تھیں۔

تاہم انہوں نے اپنے استعفے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی افواہیں نہ پھیلائیں جائیں۔جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی سمیت دیگر پیش پیش رہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ناراض اراکین کو منانے کے لیے دو بار بلوچستان کا دورہ کیا تھا اور ناراض اراکین سے ملاقاتیں بھی کی تھیں،مگر ان ملاقاتوں کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں