پاک فوج نے آزمائش کی ہر گھڑی میں قربانیاں دیں آرمی چیف کا اقوام متحدہ کی سالگرہ پر اہم پیغام جاری

راولپنڈی ( آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں نے آزمائش کی ہر گھڑی میں قربانیاں دی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کی 76ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ

پاک فوج امن کے لیے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ہمارے جوانوں نے ہر آزمائش کی گھڑی میں قربانیاں دی ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے فروغ کے لیے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہماری قربانیاں بابائے قوم کے وژن کے مطابق ہیں، ہماری قربانیاں عالمی امن کے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close