وزیراعظم عمران خان کیلئے خانہ کعبہ کا دورازہ کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے بعد جدہ پہنچ گئے۔وزیراعظم عمر ان خان کا استقبال مکہ کےنائب گورنر شہزادہ بدربن سلطان السعود نے کیا۔وزیراعظم عمران خان جدہ ایئرپورٹ سے عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے اور اب سے کچھ دیر بعد عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولاجائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close