دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، کس کی چھٹی ہونیوالی ہے؟ ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(رپورٹرزڈیسک) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو تبدیل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم کے دورۂ سعودی عرب کے دوران کیا گیا ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں بطور سفیر کیریئر ڈپلومیٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید امریکہ میں بھی پاکستان کے سفیر کی تبدیلی کا امکان ہے۔ اس وقت وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

ملک کی سیاسی قیادت اور عسکری قیادت کے درمیان ڈی جی آئی ایس ای کی تعیناتی کے حوالے اس خبر کو ذمہ داران حلقے انتہای سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close