اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعلی بلوچستان کے استعفے کی خبریں ،جام کمال نے وضاحت جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفے کی تردید کردی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے استعفے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے استعفے کی خبروں میںکوئی صداقت نہیں ۔ میں نے استعفا نہیں دیا۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفے کی خبر کی تردید کردی ۔اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی کہا کہ تھا کہ مجھے وزیراعلیٰ بلوچستان کا استعفا نہیں ملا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں