مکہ مکرمہ (پی این آئی) کورونا وباء کا دباؤ قابو میں آتے ہی بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی میں لگائی گئی پابندیاں ختم کت دی ہیں۔ اب بیت اللہ شرہف کا طواف اور سعی معمول کے انداز میں ادا کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی ہیں، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں آج سے سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کی جائیں گی۔
اعلامیے میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وباء سے قبل کی صفوں کی اصل حالت کو بحال کیا جارہا ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کہا کہ طواف یا سعی کرنے والوں کے لیے بھی سماجی فاصلے کا اصول ختم تاہم ماسک کی پابندی برقرار رہے گی،مسجد الحرام میں صحن مطاف میں سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی گئی ہیں۔
انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگائے گئے بیریئر بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں