اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر کے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں ،پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور میں پیٹرول 72 روپے اور اور ڈیزل 83روپے ریکارڈ مہنگا کیا گیا جبکہ 37 ماہ میں صرف ٹیکسز کی مد میں 500ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکال لئے گئے ۔ جولائی 2021 سے 16 اکتوبر2021 تک حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 30 روپے سے زائدکا اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کی
دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ تفصیلات ے مطابق یکم ستمبر 2018 تحریک انصاف کی حکومت آئی تو اس وقت ملک میں پیٹرول 92 روپے 83 پیسے اور ڈیزل 106 روپے 57 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔ یکم نومبر2018 کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔ یکم نومبر 2018 کو پیٹرول کء قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے ہوا قیمت 97 روپے 83 فی لیٹر مقرر کی گئی، ڈیزل کی قیمت میں6 روپے 37 پیسے فی لیٹراضافہ ہوا قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لیٹرر مقرر کی گئی۔
یکم دسمبر 2018 کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کم ہوئی قیمت 96 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ قیمت 110 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔یکم جنوری 2019 کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد قیمت 90 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ڈیزل کی قیمت 106 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم فروری 2019 کو پیٹرول کی قیمت میں
56 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور پیٹرول کی قیمت 90 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم مارچ 2019 کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹرر اضافہ ہوا قیمت 92 روپے 88 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 75 پیسے فی لیٹراضافہ ہوا قیمت 111 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم اپریل2019 کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے اضافے ہوا اور قیمت 98 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافے ہوا
قیمت 117 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔یکم مئی 2019 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین موخر کر دیا گیا۔ یکم جون 2019 کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافے ہوا قیمت 112 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے ہوا ڈیزل کی قیمت 126 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم جولائی 2019 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہی۔ یکم اگست 2019 کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے
فی لیٹر اضافے ہوا اور قیمت 117 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے ہوا قیمت 132 روپے47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گی۔یکم ستمبر 2019 کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اورقیمت 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور قیمت 127 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم اکتوبر 2019 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررہی۔
یکم نومبر 2019 کو پیٹرول کء قیمت میں 1 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔ اور ڈیزل کء قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ یکم دسمبر 2019 کو پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور قیمت 113 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور قیمت 125 روپے 01 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔یکم جنوری 2020 کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور قیمت 116 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا قیمت 127 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم فرورء 2020 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہی۔یکم مارچ 2020 کو پیٹرول کی قیمت میں5 روپے فی لیٹر کمی ہوئی اور قیمت 111 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کمی ہوئی قیمت 122 روپے مقرر کی گئ۔یکم اپریل 2020 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہی۔یکم مئی 2020 کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی ہوئی اور
قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل 27 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور قیمت 80 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم جون 2020 کو پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے کمی ہوئی اور قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ اور ڈیزل کء قیمت میں 5 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم اگست 2020 کو پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور قیمت 100 روپے 11 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا قیمت 103 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم ستمبر 2020 کو پٹرولیم مصنوعات کء قیمت برقرار رہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کا تعین ایک ماہ کے بجائے 15 روزہ کر دیا گیا۔ 16 ستمبر 2020 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقراررکھا گیا۔ یکم اکتوبر2020 کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررہیں یک اکتوبر کو ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 46 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی قیمت 104 روپے 06 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔16
اکتوبر 2020 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررہیں۔ یکم نومبر 2020 کو پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 57 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا قیمت 102 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور قیمت کے 103 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔16 نومبر 2020 کو پیٹرول کء قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور قیمت 100 روپے 59 مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور قیمت 101 روپے 43 پیسے
فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم دسمبر 2020 کو پٹرول کی قیمت برقرار رہی جبکہ ڈیزل کی قیمت 4 روپے اضافے کے بعد 105 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔16 دسمبر 2020 کو پیٹرول کء قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا اور قیمت 103 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد قیمت 108 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم جنوری 2021 کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 1روپے46 پیسے
فی لیٹر اضافہ کرکے نئے سال کا تحفہ دیا گیا۔ پیٹرول کی قیمت 106 روپے اور ڈیزل کی قیمت 110 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔16 جنوری 2021 کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور قیمت 109 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی، ڈیزل کئی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا قیمت 113 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم فروری 2021 کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور قیمت 111 روپے 90 پیسے
فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور قیمت 116 روپے 07 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ 16 فروری 2021 کو پٹرول اور ڈیزل مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں۔ ل یکم مارچ 2021 کو بھی پٹرول اور ڈیزل مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گیئں۔16 مارچ 2021 کو بھی پٹرول اور ڈیزل مصنوعات کء قیمتیں برقرار رہی۔ یکم اپریل 2021 کو پیٹرول کء قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی قیمت 110 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی
ڈیزل میں 3 روپے کمی ہوئی اور قیمت 113 روپے 05 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔16 اپریل 2021 کو پیٹرول کء قیمت میں1 روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور قیمت 108 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور قیمت 110 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔16 اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 137 روپے79
پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم مئی 2021 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں۔16 مئی 2021 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہی اور یکم جون 2021 کو بھی پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا۔ 16 جون 2021 کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا قیمت 110 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی، ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور قیمت 112 روپے 55 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
یکم جولائی2021 کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا قیمت 112 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور قیمت 113 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ 16 جولائی 2021 کو پیٹرول کئی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا قیمت 118 روپے 09 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی، اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ یکم اگست 2021 کو پیٹرول کء
قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی، ڈیزل کی قیمت برقرار رہی۔16 اگست 2021 کو پٹرول اور ڈیزل مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں۔ یکم ستمبر 2021 کو پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی پیٹرول کء قیمت 118 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی، ڈیزل کء قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور قیمت 115 روپے 03 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ 16 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں5 روپے
فی لیٹر اضافہ کیا گیا پیٹرول کی قیمت 123 روپے30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے1 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا آئیندہ پندرہ روز کے لیے ڈیزل کی قیمت 118 روپے 4 پیسے مقرر کی گئی۔ یکم اکتوبر2021 کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 1 پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت تاریخ بلند ترین سطح 127 روپے 30 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 122 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ جبکہ اب حکومت نے 16 اکتوبر 2021 کو
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر ریکارڈ اضافہ کیا ہے پیٹرول کی نئی قیمت ملکی تاریخ کی ب لند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے پٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسہ تک کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے 48 پیسے مقرر کی گئی ہے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 59 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 110 روپے 26 پیسے مقرر کر دی گئی وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 108 روپے 35 پیسے ہوگئی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا قیمتیں 15 روز کے لئے نافذ ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں