ربیع الاوّل کا ایسا جشن منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہ منایا گیا ہو ، وزیراعظم عمران خان نے اپنے سجے گھر کی تصویر شیئر کردی

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو عید میلادالنبیۖ کی تیاریوں کے سلسلے میں سجادیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے عیدمیلادالنبیۖ کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا اور کہا کہ ایسا جشن منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں منایا گیا ہو، ربیع الاوّل کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت خاص ہے، اللّٰہ کے نبی ۖنے لوگوں کو متحد کیا۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بنی گالہ کے گھر کی تصویر بھی شیئر کی

جس میں عمران خان کے گھر چراغاں دیکھا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ اس بار وفاقی کابینہ کے ارکان اپنی سرکاری اور نجی رہائش گاہ پر ربیع الاول جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے چراغاں وغیرہ کے ساتھ سجاوٹ کا اہتمام کریں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں اسلام آباد اور پورے ملک میں حکومت مختلف تقریبات منعقد کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close