افغان شہر قندھار میں مسجد کے گیٹ کے قریب دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان میں مسلسل دوسرے جمعہ مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق جب کہ 45 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ قندھار میں نمازجمعہ کے دوران ہوا جس میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق رپورٹ کے مطابق

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سید کھوسٹی نے ٹوئٹر پر دھماکے سے متعلق بتایا ہے کہ مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کے روز بھی مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 50افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close