نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا معاملہ، وزیراعظم کو نئی سمری ارسال، تینوں جرنیلوں کے نام سامنے آ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم آفس کو بھجوائی گئی سمری میں تین جرنیلوں کے نام شامل ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے سمری وزیر اعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے جس پر کل تک فیصلہ کرلیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان اس سمری پر کل دستخط کریں گے جس کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا نام بھی شامل ہے۔

نئے آئی ایس آئی چیف ندیم احمد انجم کون ہیں؟ – Daily Roshni Urdu | روزنامہ  روشنی انٹرنیشنل

یہ وہی جنرل ہیں جن کے نام کا 6 اکتوبر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا تھا وہ اس وقت کراچی کے کور کمانڈر تعینات ہیں۔

Pakistan Armed Forces 🇵🇰 on Twitter: "Congratulations on Promotion of Major  General Sarfraz Ali to Lieutenant General #PakistanArmy #Pakistan #ISPR… "

سمری میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا نام بھی ہے۔ وہ بطور کمانڈر سدرن کمانڈ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Major Gen Saqib Mehmood promoted to rank of Lt Gen

اس کے علاوہ چیف آف لاجسٹک سٹاف جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کا نام بھی سمری کا حصہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close