ڈاکٹر عبدالقدیر کی آخری خواہش پوری کر دی گئی اسلام آبادہائی کورٹ نے احکامات جاری کر دیے

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔پی ایم سی کے امتحانات اور طلباء پر تشدد کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس بابر ستار نے ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی آخری دستخط شدہ درخواست پر سماعت کی۔جسٹس بابر ستار نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ وزارتِ داخلہ اور وزارتِ صحت 3 ہفتوں میں جواب جمع کروائیں،

عدالت نے وزارتِ داخلہ سے میڈیکل کے طلباء کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے طلباء تشدد سے زخمی اور کتنے گرفتار ہوئے؟ ریکارڈ پیش کیا جائے، این ایل ای ٹیسٹ کیسے لیئے جا رہے ہیں؟ پراسس سے آگاہ کیا جائے۔واضح رہے کہ ایڈووکیٹ وقاص ملک نے عبدالقدیر خان کی درخواست کردہ آخری درخواست گزشتہ روز ان کی وفات کے بعد خود دائر کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close