کورونا وباء کی شدت میں نمایاں کمی، پاکستان بھر میں سو فیصد حاضری کے ساتھ نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وباء کے مثبت کیسوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں آج پیر سے کلاسیں معمول کے مطابق شروع کر دی گئی ہیں۔سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سو فیصد حاضری کے ساتھ سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں کلاسز کی بحالی کا فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا گیا ۔منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی جانب سے جمعرات کو کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا تھا

کہ وبائی
صورت حال میں کمی اور سکول ویکسینیشن پروگرام کے اجرا کے بعد معمول کی کلاسز کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسد عمر کی جانب سے کیے گئے اعلان پر جہاں کچھ لوگوں نے فیصلے کو سراہا تھا وہیں کچھ ایسے بھی تھے جو بچوں کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے۔ پیر کے روز این سی او سی کی جانب سےجاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1004 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

جبکہ اس وبا سے 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے جمعرات کو اپنی ایک ٹویٹ میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان بھر میں پیر 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسیں معمول کے مطابق ہوں گی۔این سی او سی کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1004 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس مہلک وبا سے 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close