اسلام آباد (پی این آئی) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان انتقال کر گئے، انا اللہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ سہ پہر ساڑہے تین بجے فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی ۔پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق کی عمر 85 سال تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے آر ایل ہسپتال لایا گیا تھا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال صبح 7
بج کر 4 منٹ پر ہوا، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ڈاکٹر عبد القدیر خان پہلے پاکستانی ہیں جنہیں 3 صدارتی ایوارڈ ملے، انہیں 2 بار نشانِ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ ہلالِ امتیاز بھی عطاء کیا گیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے، وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ 1947ء میں ہجرت کر کے پاکستان آئے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں