پاک فوج دشمن پر ٹوٹ پڑی! چار جہنم واصل، آئی ایس پی آر کی تصدیق

کوئٹہ (پی این آئی) پاک فوج دشمن پر ٹوٹ پڑی، چار جہنم واصل، آئی ایس پی آر کی تصدیق۔۔۔ صوبہ بلوچستان کے ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آواران میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی ۔

 

اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کردی گئی جس کا سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔ فائرنگ کےتبادلےمیں چار دہشت گردہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سےبڑی تعدادمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close