امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن جلد ہی وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کریں گے۔پاکستان کے دورے پر آئی امریکہ کی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یقین ہےعمران خان سےامریکی صدرکی گفتگوجلدہوگی۔

ٹیلیفون پرگفتگونہ ہونےسےمتعلق قیاس آرائیوں کی ضرورت نہیں۔انہوں نے ریپبلکن ارکان کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل کے حوالے سے کہا کہ جہاں تک کانگریس کاتعلق ہےامریکہ میں سینکڑوں بل پیش ہوتےہیں، پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں، دیکھتے ہیں کہ معاملات آگے کس طرح چلتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close