وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت، نیشنل سکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس آج ہو گا، آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ندیم انجم پہلے اہم ترین اجلاس میں شریک ہوں گے

اسلام آباد (پی این آئی) علاقائی سلامتی کی صورتحال پر آج اعلیٰ سطحی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیاہے۔ اس اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، پاکستان پر پڑنے والے اثرات، بارڈرز اور ملکی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سمیت بحریہ اور فضائیہ کے

سربراہان ، آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ندیم انجم ، متعلقہ وفاقی وزرا اور نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر شریک ہوں گے۔۔۔۔۔۔

جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی، پاک فوج زلزلہ زدہ علاقے میں پہنچ گئی، امدادی کارروائیوں میں تیزی، زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں فوری مدد کے لیے فوجی دستے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور متاثرہ علاقے سے زخمیوں کو نکالنے اور ہسپتال تک پہنچانے کا سلسہ شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں رات گئے شدید زلزلے کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے
کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔ آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔مختلف علاقوں میں کئی افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے بتایا کہ سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، لیویز اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ہرنائی میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث موبائل فونز کی روشنی میں زخمیوں کا علاج کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close