ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) تمام پاکستانیوں کو ماہ ربیع النور ، آقائے دوجہاں ، سرور کائنات ، فخر موجودات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد کے مہینے کا چاند نظرآنے کی مبارکباد ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے۔

 

 

 

12 ربیع الاول سنہ 1443 ہجری19 اکتوبر بروزجمعرات کو منائی جائے گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاورمیں ہوئے۔ رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ارکان کے علاوہ، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close