آئی سی آئی جے کی جانب سے وزیراعظم کو انتہائی توہین آمیزسوالات بھیجے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ میری وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل سے بات ہوئی ہے ۔ آئی سی آئی جے کی جانب وزیراعظم سے جن سوالات کیے گئے ہیں اس بارے میں آخر میں بات ہوئی جبکہ باقی تمام سوالات سیاست پر مبنی تھے ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھاکہ جب میں نے سنا تو میں اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گیا کیونکہ انوسٹی گیٹو جرنلسٹ کا جو

عالمہ کنسورشیم ہے اس کا کیا مقصد تھا جو انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ایسا توہین آمیز سوالنامہ کیوں بھیجا ؟ کیا وہ اُن کو اشتعال دلانا چاہتے تھے ؟ ایسے سوالنامے کی کوئی منطق نہیں تھی۔مجیب الرحمان شامی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ان کے اختیارات ، فوج کا کردار اور ہماری دستوری زندگی کیسی چل رہی ہے ؟جیسے سوالات پوچھے گئے ہیں ایسے سوالات کا کیا منطق ہے؟ انکا مزید کہنا تھا کہ ایسے سوالنامے سے متعلق کنسورشیم کو وضاحت پیش کرنی چاہیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close