آف شور کمپنیوں میں وفاقی وزرا کے نام ٗ عمران خان سے کابینہ تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )پی ڈی ایم نے وزیراعظم سے اپنی چور کابینہ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی لوگوں کی آف شور کمپنیوں میں نام آنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے، تحریک انصاف کی جماعت میں چور ہیں تحریک انصاف کی کابینہ میں چور ہے دراصل یہ حکومت ہی آف شور ہے، اس حکومت کی

جانب سے پاکستان میں کرپشن فری پاکستان اور احتساب کے نعرے کھوکھلے ہیں۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ کیا وزیر اعظم اپنے لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے؟ چور وزیراعظم اپنی کابینہ کے ممبران کے خلاف کیا احتساب کرے گا؟ تمام اداروں کا سربراہ ہمارے وزیراعظم خود چور ہے، وقت ایسا چکا ہے کہ اس ناجائز اس چور حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے چینی چوروں اور آٹا چوروں کے خلاف کیا کیا گیا، بجٹ کے وقت چینی چوروں کو خود وزیراعظم نے این آر او دیا تھا،پینڈورا میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، مونس الٰہی، سینیٹر فیصل واوڈا، علیم خان کے نام شامل ہیں، بدنام زمانہ کابینہ ممبران کے استعفیٰ ابھی تک کیوں نہیں آئے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close