لاہور (پی این آئی)فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروسز بند ہو گئیں۔۔۔ سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ کمپنی فیس بک کی پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں تمام سروسزبند ہوگئیں۔
سوشل میڈیا صارفین کو فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز تک رسائی حاصل نہیں ہو پا رہی جس کے بعد انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستان میں بھی صارفین فیس بک کی تینوں ویب سائٹس نہیں کھول پا رہے۔ فیس بک کی سروسز ڈاؤن ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر کا رخ کیا ہے جہاں اس بریک ڈاؤن سے متعلق ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے ہیں۔دنیا بھر میں فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز ڈاؤن ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر کا رخ کیا ہے جہاں ان تینوں کے ناموں کے علاوہ پی ٹی سی ایل بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز ڈاؤن ہوئیں تو پہلے تو بعض صارفین کو سمجھ ہی نہیں آیا کہ کیا ہوا ہے۔ پی ٹی سی ایل کے صارفین نے اپنے راؤٹرز ری سٹارٹ کرنا شروع کردیے لیکن انہیں اپنے دوست احباب سے پتہ چلا کہ اس بار قصور پی ٹی سی ایل کا نہیں بلکہ فیس بک کا ہے تو انہوں نے ٹوئٹر پر میمز کا طوفان برپا کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں