پینڈورا باکس، پانامہ پیپرز کے بعد نیا چیلنج، وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا باکس میں آنے والے پاکستانیوں کے خلاف انکوائری کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے پینڈورا باکس میں آنے والے ناموں کے حوالے سے جامع انکوائری کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔پینڈورا باکس میں شامل پاکستانیوں کے ناموں کی فہرست سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ٹیکس چوری اور بدعنوانی سےجمع کرکے منی لانڈرنگ کےسہارےبیرونِ ملک ٹھکانے لگائی جانےوالی اشرافیہ کی ناجائز دولت بے نقاب کرنےوالےپنڈورا پیپرز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔یو این سیکرٹری جنرل کےفیکٹی پینل

نے ان غیرملکی ٹھکانوں میں چھپائی گئی (چوری شدہ) رقم کا ہوشربا تخمینہ7 کھرب $ لگایا ہے۔
دو دہائیوں سےزائد عرصےکی میری جدوجہد اس اعتقاد پر محیط ہےکہ ممالک غریب نہیں بلکہ بدعنوانی افلاس کو جنم دیتی ہے کیونکہ سرمائے کا رخ عوام سے موڑ دیا جاتا ہے۔ پھر وسائل کی یہ چوری (روپےکی) قدر میں کمی کا بھی سبب بنتی ہےاور ہزاروں جانوں کےفقر وافلاس کی نذر ہوجانےکی راہ ہموار ہوتی ہے۔
جیسے ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان کی دولت پر ہاتھ صاف کیا ویسے ہی ترقی پذیر ممالک کی حکمران اشرافیہ بھی کر رہی ہے۔بدقسمتی سے امیر ممالک کو بڑے پیمانے پر کی جانے والی لوٹ مار روکنے میں دلچسپی ہے نہ ہی وہ لوٹی گئی یہ دولت (ترقی پذیر ممالک کو) واپس لوٹانے کو تیار ہیں۔
میری حکومت اپنے ان تمام شہریوں کی پڑتال کرے گی جن کے نام پنڈورا پیپرز میں آئے ہیں اور اگر کچھ غلط ثابت ہوا تو ہم مناسب کارروائی عمل میں لائیں گے۔ عالمی برادری سے میری التماس ہے کہ ماحولیاتی تغیرات کے بحران کیطرح اس صریح ناانصافی کے تدارک کا بھی بدرجہ اتم اہتمام کیا جائے۔
اگر اس پر توجہ نہ دی گئی تو غریب ممالک میں بڑھتی ہوئی غربت کے باعث امیر اور غریب ممالک کے مابین عدمِ مساوات بڑھتی جائے گی جس سے ان غریب ممالک سے امیر ممالک کیطرف معاشی ہجرت کے رجحان میں شدت اور تیزی آئے گی اور دنیا بھر میں معاشی و سماجی عدمِ استحکام میں اضافہ ہو گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close