چند ہی گھنٹے باقی رہ گئے، پانامہ لیکس سے بڑا اسکینڈل تہلکہ مچانے کو تیار، کس کس کا نام شامل؟ کس کس کا پردہ اٹھے گا؟ لوگ بے چین ہو گئے

لاہور (پی این آئی)  چند ہی گھنٹے باقی ہیں، دنیا بھر میں پانامہ لیکس سے بڑا تہلکہ خیز اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، کون کون بچے گا؟ کون کون پھنسے گا؟ دنیا بھر کی نگاہیں منتظر ہیںکیونکہ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) بین الاقوامی فنانس اور ٹیکس چھپانے کی جگہوں کے بارے میں اپنی نئی تحقیقاتی رپورٹ جاری کرنے والا ہے جس کا نام “پینڈورا پیپرز” رکھا گیا ہے۔اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق” پینڈورا

پیپرز” کی تیاری میں 117 ممالک کے 615 صحافیوں نے تحقیقات میں حصہ لیا۔ سیریز کی تیاری کے لیے تقریبا ایک سال تک مواد کا تجزیہ کیا گیا۔ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے آئی سی آئی جے کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ “جلد ہی ہر کوئی پینڈورا پیپرز کے بارے میں بات کرے گا۔ نئی تفتیش ابھی تک مالی رازداری کی ہماری سب سے بڑی تفتیش نمائش جو اتوار کی رات 12:30 بجے ریلیز کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close