گنتی کرانے کا فیصلہ، پاکستان کی آبادی کتنی ہو گئی؟ آئندہ الیکشن سے پہلے کام مکمل کرایا جائے گا، شوکت ترین کا اعلان

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مردم شماری آئندہ انتخابات سے قبل ہو گی، مردم شماری کے لئے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مردم شماری ایک طویل عمل ہے، مالی سال 2021-22 میں ابتدائی مرحلے کے لئے 5 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، اس رقم میں صوبوں نے اپنا حصہ ڈالنا ہے

کیونکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر اخراجات برداشت کریں گی، مردم شماری کے لئے فنڈز میں کمی نہیں ہو گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کے جی ڈی پی کے قرض کا تناسب 60 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، یہ 2020ئ میں 87.6 فیصد تھا جبکہ مارچ 2021ئ کے آخر میں 79.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close