عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات میں 8روپے تک اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

 

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 127.30 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 122.4، مٹی کا تیل 99.31 اور لائٹ ڈیزل 99.51 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close