‘انگلش بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی کامیابی ہے، وفاقی وزیر فواد چودھری

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معزرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’’انگلش کرکٹ بورڈ کی معزرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے،

انکا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملےپرپاکستان کا ساتھ دیا پاکستان کی کرکٹ کیخلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی ۔ واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر معافی مانگ لی۔ چیئرمین این وٹمور کا کہنا تھا کہ فیصلے سے پاکستان سمیت کرکٹ فینز سے معذرت خواہ ہیں ۔برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین وٹمور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیریز کے فیصلے پر مجھے افسوس ہے پاکستانی عوام ہمارے فیصلے سے مایوس ہوئی ہے ،پاکستان کو دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھااور فیصلے میں کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں لیا گیا ۔ سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کے لیے فیصلہ کیا گیا، بورڈ نے جو فیصلہ کیا وہ بہت مشکل ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close