محکمہ موسمیات کی ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے حوالے سے اہم پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی )محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کا چاند 7 اکتوبر بروز جمعرات کو نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول 1443 ہجری کا چاند 6 اکتوبر2021 کو شام 4 بجکر 6 منٹ پر پیدا ہوگا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ صفر کا مہینہ 29 دنوں پر محیط ہوگا اورربیع الاول 1443 کا چاند 7 اکتوبر کی

شام کو دیکھا جا سکے گا، عید میلادالنبیؐ 12 ربیع الاول 19 اکتوبر ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close