اسلام آباد ائیر پورٹ پر فائرنگ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ائیر پورٹ انٹر گیٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے موٹر سائیکل پر سوار مشکوک شخص پر فائرنگ کھول دی ، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ

انٹر گیٹ پر اہلکار نے ایک موٹر سائیکل پر سوار مشکوک شخص کو روک لیکن وہ نہیں رک جس کے بعد اہلکار نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ۔ واقعے کے بعد ائیر پورٹ پر بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور واقعہ سے متعلق انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close