9 اکتوبر کو اپوززیشن اور حکومتی ٹیم کا کرکٹ ٹاکرا، فیاض الحسن چوہان اور علی حیدر گیلانی کی مشترکہ پریس کانفرنس

لاہور(آئی این پی ) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 9 اکتوبر کو حکومت اور اپوزیشن میں کرکٹ ٹاکرا ہوگا، اپوزیشن کو ہر میدان میں شکست دیں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے گورنر ہاوس میں پیپلزپارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان بھی کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، سیاست کا موقع نہیں، کرکٹ کیلئے کوشاں ہیں، اپوزیشن نیٹ پریکٹس بھی کرسکتی ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ

اپوزیشن آج سے بادام کھانا اور ورزش شروع کر دے، اپوزیشن کی کرکٹ ٹیم کو نیٹ پریکٹس کی دعوت دیتے ہیں، اپوزیشن کے ساتھ دوستانہ میچ بھی کھیلیں گے، نومبر کے آخر میں میڈیا بمقابلہ پنجاب اسمبلی میچ کرائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں