نیویارک (پی این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلا میں وزیر اعظم عمران خان کے کردار کی تعریف کی ہے ۔معروف امریکی صحافی گلین بیک نے اپنے پروگرام میں سابق امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بہترین تعلقات تھے، انہوں نے عمران خان کو کرکٹ کی دنیا کا مکی مینٹل بھی قرار دیااور افغانستان سے
انخلاء میں انکے کردار کو سراہا۔اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بلین ٹری منصوبے پر وزیراعظم عمران خان کے معترف ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے۔نیویارک میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کے ٹین بلین ٹری منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تمام ملکوں کو پاکستان کے شاندار منصوبے کی پیروی کرنی چاہیے، عالمی درجہ حرارت میں 1.5 درجے کمی کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہونگی، 2040 تک صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کو ماحول دوست انرجی پر منتقل کرنا ہوگا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عمران خان سے متاثر ہو کر برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں