نواز شریف کو ویکسین لگانے کی جعلی انٹری، کون ذمہ دار اور کون گرفتار کیا گیا؟

لاہور (پی این آئی) سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو ویکسین لگائے جانے کی جعلی انٹری کے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کر دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا کا اندراج چوکیداراور وارڈ بوائے کرتے رہے، سینٹر میں کوئی سینئر اسٹاف تعینات نہیں کیا گیا تھا۔ہسپتال کے 4 ملازمین نے نواز شریف کا ڈیٹا درج کرنے کا اعتراف کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوید نے چوکیدار ابوالحسن سے کہا کہ والد کا ریکارڈ درج کرنا ہے،

ابوالحسن چوکیدار نے وارڈ بوائے عادل رفیق کو ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے کو کہا، چوکیدار ابوالحسن اور وارڈ بوائے عادل رفیق نے ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے کو تسلیم کیا ہے۔ نوازشریف کی جعلی ویکسینیشن انٹری پر لاہور کے کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم اور سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر منیر کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیاجبکہ جعلی انٹری میں ملوث اسپتال کےتین ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرکے دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close