پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارے میں پائلٹ اور کو پائلٹ شہید ہو گئے ہیں، تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پرتھا، حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ طیارہ پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔پولیس اور آرمی کے اہلکار موقع پر پہنچ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close