پاکستان افغانستان میں نئی حکومت کو کب تسلیم کرے گا؟ وزیراعظم عمران خان نے واضح اعلان کر دیا

پاکستان افغانستان میں نئی حکومت کو کب تسلیم کرے گا؟ وزیراعظم عمران خان نے واضح اعلان کر دیااسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ پڑوسی ممالک کی مشاورت سے کرے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں ابھی جامع حکومت نہیں بن سکی،ہمیں افغان حکومت کو وقت دینا چاہیے۔امید ہے کہ طالبان ایک جامع حکومت تشکیل دیں گے اور لڑکیوں کو تعلیم کی اجازت دیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہیں سوچا تھا کہ طالبان فوری طور پر کنٹرول کرلیں گے۔خدشہ تھا کہ قبضے سے خانہ جنگی شروع ہوجائے گی۔ہمیں خدشہ تھا کہ طالبان پشتون آبادی والے علاقوں پر قبضہ کرلیں گے۔سب کو ساتھ لیکر چلنے سے افغانستان میں پائیدار امن ممکن ہوگا۔توقع ہے کہ افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں کیا جائیگا۔ہمیں اس خونریزی کا خدشہ تھا جو سوویت یونین کے افغانستان سے جانے کے بعد دیکھی گئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 40 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ اچھی بات ہے۔یہ سچ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ افغانستان اب کہاں جائے گا۔20 سال کی جنگ کے بعد طالبان سے اتنی جلدی امیدیں رکھنا ٹھیک نہیں۔طالبان خواتین کو مرحلہ وار قومی دھارے میں شامل کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close