وزیراعظم کےمعاون خصوصی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی )وزیر اعظم عمران خان معاون خصوصی توانائی تابش گوہر کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر عہدے سے مستعفی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وزیر توانائی حماد اظہر بھی معاون خصوصی کی کارکردگی سے ناخوش تھے۔

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق حماد اظہر نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات میں وزیر توانائی تابش گوہر کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ تابش گوہر پر پی ایس او، فیسکو اور مختلف پاور پلانٹس میں منظور نظر افسر تعینات کرانے کا الزام تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close