پاکستان افغانستان میں کیسی حکومت کا حامی ہے؟ پاک فوج کے ترجمان نے بڑا اعلان کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں تمام دھڑوں کی حکومت بنانے کا حامی ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ طالبان نے کئی بار دہرایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔پاکستان سلامتی یقینی بنانے کے لیے طالبان سے مسلسل رابطے میں ہے۔

طالبان سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اپنے قومی مفاد کا تحفظ کرسکیں۔طالبان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔پاکستان افغان امن کے لیے عالمی برادری کے کردار پر زور دے رہا ہے۔بارڈر کے 90 فیصد حصے پر بارڑ لگانے کا کام مکمل کرلیا۔بارڈر مینجمنٹ پر زور دیا جارہا ہے۔بارڈ ر کو جلد مکمل طور پر محفوظ بنادیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا جعلی خبروں پر کہانیوں کو پروان چڑھاتا ہے۔کچھ بھارتی صحافیوں نے بھی بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کی مذمت کی ہے۔عالمی میڈیا نے بھی بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کو آشکار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close