24 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان کا اہم ترین خطاب ہو گا، کیا اعلان کریں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے 24 ستمبر کو آن لائن خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال، افغانستان کے موجودہ حالات، بھارت کی جانب سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے۔اس حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ

کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران اہم عالمی اقتصادی اور سیاسی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اجلاس کے دوران بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close