پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری، برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سےخارج کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سفری پابندیاں ختم، برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے خارج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بڑی سفارتی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کے مسلسل دباو کے بعد بالآخر برطانوی حکومت نے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے پاکستان کا نام خارج کر دیا۔

پاکستان کے علاوہ دیگر کئی ممالک کا نام بھی ریڈ لسٹ سے خارج کیا گیا ہے۔پاکستان کے علاوہ ترکی، مصر، مالدیپ، سری لنکا، کینیا، عمان اور بنگلہ دیش کو بھی ریڈ لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔ ریڈ لسٹ سے پاکستان کے اخراج کے بعد برطانیہ جانے والے پاکستانیوں پر 14 روز کے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کی وفاقی کابینہ نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے پراعتراض کرتے ہوئے برطانوی چارٹرڈ طیارے کی پاکستان میں 9 ستمبر کو لینڈنگ کی اجازت دینے کی سمری مئوخر کر دی تھی۔وفاقی وزراء نے اعتراضات اٹھایا کہ پوری دنیا کو چھوڑ کر صرف پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھا گیا، برطانیہ کی ریڈ لسٹ کی وجوہات غیرتسلی بخش ہیں، امید ہے برطانیہ اپنی پالیسی کا جائزہ لے گا۔وفاقی وزراء نے اعتراضات اٹھایا کہ پوری دنیا کو چھوڑ کر صرف پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close