افغانستان میں نئی حکومت کا قیام، پاکستان اور روس ملکر کیا کرنے والے ہیں؟ پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو فون گھما دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا ایک ہفتے میں دوسری بار ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران افغانستان کی صورتحال ، دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

دونوں سربراہان مملکت کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان کے معاملے پر بات چیت اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close