امریکی ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

کراچی ( پی این آئی)انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ایک ڈالر 90 پیسے مہنگا ہوکر 169 روپے کا ہوگیا۔رواں مالی سال کے دوران اب تک ڈالر کی قیمت 11 روپے 46 پیسے بڑھ چکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر کو انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے

مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطا بق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 167.90روپے سے بڑھ کر168.15روپے اور قیمت فروخت168روپے سے بڑح کر168.25روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈاہلر کی قیمت خرید 168.30روپے سے بڑھ کر168.40روپے اور قیمت فروخت168.70روپے سے بڑھ کر168.80روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 198روپے سے گھٹ کر197.80روپے اور قیمت فروخت200روپے سے گھٹ کر199.80روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے اور قیمت فروخت234روپے پر بدستور برقرار رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close