برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا، شرائط کیا ہوں گی؟

لندن (پی این آئی) برطانیہ نے اسی ہفتے پاکستان سمیت 24 ممالک کو کورونا وباء کے حوالے سے جاری کی گئی پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا جس سے برطانیہ جانے کے خواہش مند افراد کی مشکلات کم ہوں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ اِسی ہفتے پاکستان سمیت 24 دیگر ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دے گا۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ہفتے ترکی اور مصر سمیت دیگر ممالک گرین لسٹ

میں آجائیں گے۔برطانیہ جانے والے پاکستان سمیت دیگر 24 ممالک کے شہریوں کو سفر سے قبل کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جبکہ تاحال برطانیہ میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close