کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن ، پی ٹی آئی 63 اور ن لیگ 59 وارڈز میں کامیاب، غیرسرکاری نتائج

اسلام آباد (پی این آئی)ملک بھر کےکنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ملک کے 41کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا۔ غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 63، مسلم لیگ ن کے 59، آزاد امیدوار 52، پیپلزپارٹی کے 17، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔صوبہ پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام113 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 51، آزاد امیدوار 32،پی ٹی آئی 28 ، جماعت اسلامی 2 وارڈ میں کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی ایک بھی وارڈ میں کامیاب نہیں ہوسکی۔صوبہ سندھ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام53 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 14،پیپلزپارٹی 14،متحدہ قومی موومنٹ 10 ،آزاد امیدوار 7، مسلم لیگ ن 3 اور جماعت اسلامی 5 وارڈز میں کامیاب ہوئی۔صوبہ خیبرپختونخوا میں کنٹونمنٹ بورڈز کے تمام 37 وارڈ کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 18، آزاد امیدوار 9، مسلم لیگ ن 5، پیپلزپارٹی 3 اور عوامی نیشنل پارٹی 2 وارڈز میں کامیاب ہوئی۔صوبہ بلوچستان میں کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام9 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 4 ،پی ٹی آئی 3 ، بلوچستان عوامی پارٹی 2 وارڈز میں کامیاب ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں